بٹیر فارمنگ

بٹیر فارمنگ کے لیے پولٹری کی نسبت کم جگہ اور کم سرمائے کی ضدروت ہوتی ہے جس وجہ سے آپ اس کو گھر کے کسی بھی غیر استعمال شدہ کمرے میں شروع کرسکتے ہیں
یوں تو بیٹر کی کافی اقسام ہیں لیکن جو فارمنگ کے لیےموزوں ہے وہ ہے جاپانی بیٹر ہے اس کا اصل نام (کوٹرنکس جیپونیکا ہے
اس کی مادہ سب سے زیادہ انڈے دیتی ہے یعنی سالانہ 200سے 300 انڈے دیتی ہےاس لیے ہی نسل فارمنگ بہتر رہتی ہے
مرغبانی کی نسبت بٹیر فارمنگ کم سرمائے سے شروع ہوسکتی ہے یعنی کہ ایک بٹیر 20 سے 30 روپے میں پالا جاتا ہے جبکہ برائلر 120سے 125 روپے میں پالاجاتاہے
گوشت کا حصول
اس کے لیے کم جگہ کی ضرورت ہوتی ہے ایک مربع فٹ مین آپ 7سے 8 بٹیررکھے جاسکتے ہیں 
بٹیر فارمنگ میں بھی بچوں کا حصول مصنوعی طریقہ کارہے یعنی جس طرح مرغبانی میں بچے مشینوں کے ذریعے سے نکلوائے جاتے ہیں اسی طرح بٹیر کے بچے بھی مشینوں کے نکلوانے پڑتے ہیں کیونکہ اس کی مادہ کم ہی کڑک ہوتی ہے
بٹیر فارمنگ دراصل گوشت کے حصول کے لیے کی جاتی ہے اس لیے میری رائے میں بچے ہیچری سے لے کر پالنے چاہیے اس کے لیےآپ کسی ہیچری سے ایک دن کے بچے حاصل کر لیں اور اُن کو30دن تک پال کر فروخت کریں اس طرح آپ کا لگایا ہوا پیسہ جلد واپس آنا شروع ہوجائے گا
اپنی استداد کے حساب سے اس میں رقم لگائیں
بروڈنگ کا طریقہ کار
اس میں سب سے زیادہ اہمیت بروڈنگ کی ہے اگر آپ اس میں کامیاب ہوگے تو پھر منافع ہی منافع ہے چوزے لانے سے پہلے بروڈر کو 24 گھنٹے پہلے تیار کرلیں یعنی اس کا درجہ حرارت 95 ڈگری فارن پر سیٹ کرلیں اور اس میں خوراک پانی کے برتن رکھ دیں ساتھ ہی زمین پر گتہ بھی بچھا دیں گتہ نہ بچھانے کی صورت میں ان کی ٹانگیں جوڑوں سے نکل جاتی ہیں جو کہ موت کا باعث بنتی ہیں
پہلے ہفتہ میں درجہ حرارت 95 فارن ہیٹ رکھیں پھر ہر ہفتہ 5 درجہ کم کرتے جائیں اور آخری ہفتہ میں 75 درجہ پر مسلسل رہنے دیں 
خوراک
خوراک میں بٹیر سٹاٹر نمبر 1 دیں جو کہ آپ کو پولٹری فیڈ فروخت کرنے والوں سے آسانی سے مل جائے گی 
---------------------------------------------------
میں نے جو معلومات حاصل کی ہیں اُن کو مدنظر رکھ کر یہ آرٹیکل لکھا ہے کیونکہ چند میں پہلے میں نے اسی فورم پر اس بارے میں معلومات حا صل کرنے کے لیے کچھ سوال کے تھے جن کا مجھے کوئی جواب نہیں ملا شائد کوئی اس بارے میں معلومات نہ رکھتا ہو یہی سوچ کر اس آرٹیکل کو لکھا کہ اور دوستوں کا فائدہ ہوجائے جو یہ کام کرنا چاہتے ہیں
اپنی رائے سے ضرور نوازئیں اور اگر اس بارے میں کسی کو مزید معلومات ہوں تو میری گزارش ہے کہ وہ لازمی یہاں بیان کرے تاکہ اس آرٹیکل میں جو کمی ہے وہ پوری ہوسکے

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget