زعفران کی کاشت نگہداشت اور پیدا وارسے متعلق مکمل معلومات

زعفران کی کاشت نگہداشت اور پیدا وارسے متعلق مکمل معلومات

زعفران کا بیج ایک پیاز کی گٹھی کے برابر ہوتا ہے۔ یاد رکھیے زعفران کے بیج دانے دار یا کسی اورشکل میں نہیں ہوتے۔ جب درجہ حرارت 15-20 سنٹی گریڈ سے کم آتا ہے تو پھول آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہر علاقے میں پھول نکلنے کا موسم مختلف پایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پھول آنے کے لیے بلب دسمبر اور کچھ علاقوں میں جنوری تک لگائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ پودوں پودوں کو مارچ تک مذید بیج  بنانے کے لیے لگائے جا سکتے ہیں۔
 زعفران کے بلب اگست سے لے کر دسمبر تک کسی بھی موسم میں لگائے جا سکتے ہیں۔ زعفران کے بلب لگاتے وقت مندرجہ زیل باتوں کا خیال رکھا جائے زعفران کے لئے معتدل موسم والے علاقے بہترین ہیں۔زعفران کا بلب 40 سینٹی گریڈ سےمنفی20 سینٹی گریڈ تک کے موسم میں ٹھیک حالت میں رہتا ہے۔
چونکہ گرم موسم میں زعفران کا بلب سو جاتا ہے۔ اور جونہی ٹھنڈا موسم شروع ہوتا ہے پھول نکلناشروع ہو جاتے ہیں۔ سردی میں زعفران کا بلب بڑھنا شروع ہو جاتا ہے, زعفران کا بلب بہت تیزی سے زمین میں بڑھتا ہے۔ یہ 2 سے 4، 4 سے 8 اور 8 سے 16 اور فر 32 ھو جاتا ہے۔ ہر 2 یا 3 سال بعد ان کو نکال کر اور جگہ پر لگانا پڑتا ہے۔ یاد رکھیں اگر مناسب حفاظت کی جائے تو زعفران کا بیج 20 سال تک چلتا ہے۔ اور اس کے اگے ہزاروں بلب پیدا کرتا ہے۔
سارگول زعفران ساخت کے اعتبار سے سرخ اور دنیا میں سب سے قیمتی زعفران ہے۔ ایک گرام زعفران کی قیمت آٹھ سے دس ہزار ہے۔ ادویہ سازی اور کھانوں میں اس کی بکثرت ڈیمانڈ ہے۔
گھر کے لان میں یا چھت پر 50 یا 100 زعفران کے بلب سے سال میں پچاس ہزار تا ایک لاکھ  روپے تک اضافی آمدنی کمائی جا سکتی ہے۔گھروں یا چھوٹے لیول پر کاشت کا طریقہ تصاویر کے ساتھ نیچے بیان کیا گیا ہے۔


زعفران کی فصل



زعفران کے پھولوں کا گچھہ

زعفران کا پودا

زعفران کی گملوں میں کاشت
گھریلو سطح پر کاشت

زعفران کے بلب


کم از کم 12 بلب خریدیں۔ عام طور پر چھ چھ بلب اکھٹے گچھے کی صورت میں اگائے جاتے ہیں۔ گچھے کی صورت میں اگانے سے پھول زیادہ آتے ۔ پر آپ ان کو علیحدہ علیحدہ بھی اگا سکتے۔ درمیان میں فاصلہ کم از کم چھ سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ زعفران بلب اگست سے جنوری تک لگائے جا سکتے ہیں۔ ایسی زمیں جس پر برف باری ہو، اس پر برف باری سے چھ سے آٹھ ہفتے پہلے بلب لگائے جا سکتے ہیں۔

ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سورج کی ڈائریکٹ روشنی آتی ہو۔


زمیں میں چھوٹا سا گڑھا بنائیں اور تقریبا پارہ سے سولہ انچ تک اچھی طرح مٹی کو نرم کر لیں۔ اور پھر بارڈر پر زعفران کے بلب لگا دیں۔


اس بات کا خیال رکھیں کے پانی زمین میں اکھٹا نہیں ہونا چاہیے۔ ریتلی مٹی کا استعمال بہتر ہے۔ تاکہ نمی قائم رہے۔


آٹھ انچ یا 20 سنٹی میٹر کا کا گڑھا بنایں اور اس میں زعفران کا بلب لگا دیں۔


مختلف کھادوں اور کیمیکل کا مرکب آپ کھاد کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یا آپ کھاد کا پیکٹ بایئو ٹیک سے بھی منگوا سکتے ہیں۔


بلب کو لگاتے ہوئے خیال رکھیں کے اس کا پتلا یا منہ والا حصہ اوپر کو رکھیں۔


زعفران بلب لگانے کے بعد اچھی طرح زمیں کو پانی لگائیں


زعفران بلب کو زیادہ پانی مت لگایں۔ سردیوں کی بارش کی وجہ سے پانی کی مناسب مقدار ملتی رہتی ہے۔


زعفران کا بلب بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اور سردیوں میں پھول نکلنے کے بعد اس سے چھوٹے چھوٹے بے شمار بلب نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ان علیحدہ کر کے مزید ٖفصل کو بڑھایا جا سکتا ہے یا مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget