اسٹرابیری کی کاشت اور پیدا واری ٹیکنالوجی

بیج سے اسٹرابیری کی کاشت

اسٹرابیری کی کاشت بیج سے بھی کی جا سکتی 
ہے۔ بیج سے اسٹرابیری کی کاشت کرنا تھوڑا ٹیکنیکل کام ہے۔ پر ذیل میں دیے گیے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ اسٹرابیری با آسانی گھر میں اگا سکتے ہیں۔
گھروں میں اسٹرابیری کھانے اور باغیچہ میں خوبصورتی کے لیے لگائی جاتی ہے۔ اگر گھر میں بچے ہیں تو بھر تو یہ بچوں کا پسندیدہ پھل ہے۔ گھر میں انڈور اور باغیچہ امیں اسٹرابیری اگائی جا سکتی ہے، بعد میں موسم کی مناسبت سے انڈور پودوں کو باہر باغیچہ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
پلاسٹک کے کنٹینر میں مندرجہ زیل طریقہ سے آپ بیج سے اسٹرابیری اگا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے کنٹینر کومٹی سے بھر لیں۔اور اس پر پانی کا چھڑکاو کر لیں۔ اسٹرابیری کے لیے ایسی
مٹی کا انتخاب کریں جس میں پانی کھڑا نا ہوتا ہو اور دیر تک نمی ہو۔

 



انگلی سے1/4 انچ تک مٹی کو دبائیں تاکہ اس میں چھوٹا سا سوراخ بن جائے۔ ہر 6 انچ بعد ایسے دو 
سوراخ اور بنا دیں۔


ہر سوراخ میں تین سے چار بیج ڈال دیں۔اسٹابری کے بیج چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ ٹویزر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


انگلی سے ساییڈ کی تھوڑی سی مٹی بیج کے اوپر ڈال دیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کے مٹی کو دبانا نہیں۔ اگر بہت زیادہ زور سے دبا دیا گیا تو بیج سے پودے کو نکلنے میں مشکل ہو گی۔


بیج لگانے کے بعد کنٹینر کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں، اس سے نمی اندر ہی رہے گی۔ اور یہ جلد پودے کو بیج سے نکلنے میں مدد دے گی۔

کنٹینر کو ایسے جگہ میں رکھیں جہاں ڈاریکٹ دھوپ آتی ہو، سردیوں میں آپ اس کو ہیٹر کے پاس بھی رکھ سکتے۔


بیج کو کچھ دن بعد پانی دیتے رہیں، اس بات کا خیال رکھیں کے مٹی خشک نہیں ہونا چاہیے، پانی کی اتنی مقدار دیں کہ نمی برقرار رہے ناکہ مٹی گیلی ہو۔


جب بیج سے چھوٹے پودے پھوٹنا شروع ہو جائیں تو پلاسٹک کی شیٹ ہٹا دیں۔ شیٹ ہٹانے کے بعد مٹی کی اوپری سطح فورا خشک ہو جاتی ہے۔ اس لیے وقفے وقفے سے پانی کا سپرے کرتے رہیں تاکہ نمی قائم رہے۔

بیج سے پودے نکلنے کے بعد کمزور پودوں کو نکال دیں۔ تاکہ صحت مند پودے پروان چھڑ سکیں۔


4/6 ہفتے بعد پودے سے پھول نکلنا شروع ہو جائیں گے، بہترین پھل کے لیے پہلے پھولوں کو توڑ دیں، اس سے پودے کی جڑیں مضبوط ہو گی اور اگلا پھل بڑا اوررس دار ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget