مشروم کی کاشتکاری اور پیدا واری ٹیکنالوجی


مشروم کی کاشتکاری اور پیدا واری ٹیکنالوجی


ہم آپ کو آج مشروم کی کاشت کے بارے معلومات مہیا کریں گے۔ مشروم ایک منافع بخش کاروبار کے ساتھ غذایت سے بھرپور فصل ہے۔ مشروم کی فصل چند ہفتوں میں تیار ہوجاتی ہے۔ اور اس کے لیے زیادہ جگہ بھی درکار نہیں ہوتی۔ مشروم میڈیکل لحاظ سے بلڈ پریشر ، کولسٹرول کو کم کرنے میں اکسیر ہے اور آئرن، پوٹاشیم اور پروٹین مہیا کرنے کا زیعہ بھی ہے۔ مشروم کو گوشت کا نعم البدل بھی کہا جاتا ہے۔ مشروم کا مستقل استعمال وزن کم کرنے اور جلد کی سطح نرم و ملائم کرتا ہے۔ مشروم آنکھوں کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔



اویسٹر یا صدف نما کھمبی کو اگانے کا طریقہ کار بتائیں گے Oyster اس بلاگ میں ہم آپ کو
   Pleurotus ostreatus Fr. Guel   
اور گرمیوں کے لیےPleurotus ostreatusسردیوں میں
 Oysterکی اقسام اگائی جا سکتی ہیں۔ وہ حضرات یا خواتین جو پہلی مرتبہ مشروم کاشت کر رہے ان کے لیے
صدف نما مشروم یا کھمبی بہترین انتخاب ہے۔ موسم کے حساب سے مشروم کا سپان (مشروم کے بیج کو سپان کہتے) انتحاب کریں۔
مشروم اگانے کیلیے آپ کو مختلف مندرجہ زیل خام مال اور چیزیں چاہیے۔
 (گندم یا چاول کا بھوسہ ( 4 سے 6 انچ سائز میں کٹا ہو، توڑی بھی استعمال ہو سکتی
(پانی کا ٹب (بھوسہ بھگونے کے لیے
پلاسٹک بیگ 
(ربڑ بینڈ ( بیگ بند کرنے کے لیے
لوہے کا ڈرم200 لیٹر
بھوسہ کو بھگونا، خشک کرنا اور بیگ میں بھرنا۔
سب سے پہلے بھوسے کو پانی میں ڈال کرچوبیس گھنٹے کے لیے پانی میں ڈبو دیں۔ اس کے بعد بھوسے کو پانی سے نکال کر کسی سایہ دار سیمنٹ کے فرش پر بچھا لیں۔ تب تک بیگ میں بھوسہ نا بھریں جب تک بھوسہ ہاتھ میں دبانے سے اس میں پانی نا نکلے۔ فر بھوسے کو بیگ میں بھر دیں اور ربڑ بینڈ سے منہ بند کر دیں۔
بھوسہ چار سے چھ انچ کٹا ہوا
پانی میں ڈبونا
بیگوں کو پیسچرائز کرنا۔
ڈرم میں چھ سے آٹھ انچ پانی ڈال کے اس پر سٹینڈ رکھ کے اوپر بیگ رکھ دیں۔ سٹینڈ آٹھ یا بارہ انچ بڑا نا ہو۔ تاکہ پانی کا لیول بیگوں سے نیچے ہو، سٹینڈ کے اوپر بیگ رکھیں ورنہ پیندے والے بیگ جل کر خراب ہو جائیں گے۔ بیگ ڈرم میں ڈالنے کے بعد ڈرم کا منہ ڈھکن یا پلاسٹک شیٹ سے بند کر دیں۔ اب ڈرم کے نیچے آگ لگایں اور ٹمپریچر 75سنٹی گریڈ یا 167فارن ہایٹ سے کم نہ ہو پر 3-4 گھنٹے تک بھاپ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں اورپیداوار کے لیے مختص کمرے میں منتقل کر دیں۔
بیگ ڈرم میں رکھنا
پلاسٹک شیٹ سے ڈرم کا منہ بند کرنا۔

ڈھکن سے منہ بند کرنا۔
پیداواری کمرہ تیار کرنا۔
جیسا کے آپ جانتے مشروم کو دوسرے پودوں کی طرح دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کمرہ صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ہونا چاہیے ۔ جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 5فیصد بلیچ 1 لیٹر پانی میں مکس کریں اور کمرے میں سپرے کر دیں، کمرے کو ایک دن کے لیے بند کر دیں۔ 

کمرہ میں گرمیوں میں درجہ حرارت 25 سے35 سنٹی گریڈ ہو نا چا ہیے اور سردیوں کی قسم کے لیے20 سے 25 سنٹی گریڈ ہونا چاہیے۔ اور نمی کا تناسب 90-95 فیصد تک ہونا چاہیے۔
بلیچ کا سپرے

بلیچ کا سپرے
بیگ میں بیج ڈالنا۔

بیگ میں بیج ڈالنے سے پہلے اچھی طرح اطمنان کر لیں کے آپ نے باتھ لیا ہو ، آپ کے ہاتھ اور کپڑے صاف ہونا چاہیے۔ بھوسے سے بھرے بیگ کو اور سپان بیگ کو کھولین، اور ایک فیصد کے حساب سے بیج بھوسے والے بیگ میں اوپر والی سطح پر ڈالیں۔ 
بھوسے والے بیگ کو ربڑ بینڈ سے بند کریں اور بیگ کے منہ میں تھوڑی کاٹن گھسا دیں۔ یہ کاٹن کسی بھی قسم کے جراثیم کو اندر جانے سے روکے گی۔ اور بیگ کے اندر کی ہوا کو نکلنے میں مدد دے گی۔ 

سپان جار کھولنا

بیگ میں بیج ڈالنا

بیگ بند کرنا

روئی ڈالنا

روئی ڈالنا
جال کا چلنا۔
بیگ میں سپان ڈالنے کے دو سے تین ہفتے میں بیگ کا رنگ پورا سفید ہو چکا ہو گا، سفید رنگ صحت مند فصل کی علامت ہے۔ بیگ میں کسی قسم کے اور رنگ کے پیدا ہونے کی صورت میں اس مراد کسی جراثیم یا بیماری کی علامت ہے، جس سے مشروم کی فصل کو نقصان پہنچتا ہے۔ اگلے بلاگ میں ہم صدف نما مشروم کی بیماریا ں اور ان کا حل لکھیں گے۔ 
جیسا کے پہلے بتا چکے مشروم کی کاشت کے لیے لائٹ کی ضرورت نہیں ہوتی پر اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کمرے میں تازہ ہوا کا ہونا ضروری ہے۔





بیگ کی چیکنگ۔
روزانہ بیگ کی چیکنگ لازمی کریں، اگر بیگ میں کسی قسم داغ دھبے یا کوئی اور علامات نظر آئیں تو فورا اس بیگ کو دوسروں سے الگ کر دیں۔ کمرے میں مکھی اور دوسرے کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لیے سپرے کریں تاکہ کیڑے مکوڑے مشروم کو نقصان نا پہنچائیں۔ کمرے کا دروازہ اور کھڑکیاں بند رکھیں۔
(بیگ سے مشروم کا نکلنا (پن بننا

جب بیگ پورا سفید ہو جائے تو بیگ کے چاروں طرف چھ چھ انچ کے فاصلے پر کراس میں چھوٹے چھوٹے کٹ لگا دیں۔ کمرے میں نمی کا تناسب ۵۹ فیصد تک کر دیں، دو سے تین دن میں چھوٹی چھوٹی پن نکلنا شروع ہو جاتی۔ جو کہ چھ سے سات دن تک مکمل کھمبی تیار ہو جاتی۔


مشروم کی فصل ۔
پن نکلنے کے چھ سے سات دن بعد مشروم توڑنے کے لیے تیار ہو جاتے۔ اس وقت کمرے میں ہر وقت تازہ ہوا کا گزر ہونا لازمی ہے۔ مشروم توڑیں اور کھانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بیگ 6سے 8 ہفتے فصل دیتا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget