زعفران کیا ہے مکمل تفصیل خاندان تاریخ اور طبی استعمال

زعفران ایک چھوٹا سا پودہ ہے جس کی  اونچا‏ئی 10 سے 30 سانتی­متر تک ہوتی ہے اور اس کا سا‏ئنٹفک نام  crocus sativus  ہے۔زعفران کے  کچھ  باریک پتے ہیں، پتوں کے بیچ میں زعفران کا تنہ ہے جس پر پھول بن جاتا ہے ، اور ہر تنے کے اوپر ایک سے تین تک پھول بن جاتے ہیں۔ زعفران کے پھول وایلیٹ ہیں اور ہر پھول کی چھ پھول کی پتیوں کی ہیں۔ زعفران کے پھولوں کے عمر کی لمبائی 3 یا 4 دن ہوتی ہے۔دنیا میں زعفران کی کھیتی کی ایشیا کے مختلف علاقوں میں ہوتی ہے ، خاص طور پر ایشیا کے جنوبی حصے  میں اور یورپ اورسپین کے جنوبی حصے۔
آج کل زعفران کی کھیتی  دنیا کے دوسرے علاقوں میں بھی  ہوتی ہے۔
ایران میں زعفران کو خراسان ، یزد، کرمان، گیلان اور  مازندران کے صوبوں میں کشت کی جاتی ہے۔ ان دنوں میں زعفران کرج اور قم میں بھی پیدا کیا جانے لگا ہے۔ زعفران کے بونے کا کام ایران میں کافی پرانا ہے ۔ قریب 3000 سالوں سے ایران میں زعفران کی کھیٹی کی جاتی ہے۔ زعفران صحرا کے مٹی میں بویا جاتا ہے اس لیے اسے "لال سونا" یا "صحرا کا سونا' بھی کہاجاتا ہے۔
تاریخ:
زعفران کھانے کے مزے کو اچھا بنانے اور کپڑوں کو رنگ کرنے کے لیے اور ترقی پذیر ممالک میں صنعت گروں کے ذریعے سے استعمال ہوتا ہے۔ عام ثقافت میں زعفران درد کو کم کرنے  اور جنسی طاقت کو بڑھانے کے لیے اورمزیدچین اور سکون کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایشیا کے استوایی علاقوں کے گذشتہ رپورٹوں اور کہانیوں میں ایک خمیر کا نام موجود ہے جو زعفران اور چندن کی لکڑی سے بنایا جاتا ہے ۔ یہ خمیر اب ماضی جیسے درد کو کم کرنے  اور تسکین دینے کے لیے  اورخصوصاً  سوکھے کھال کے لیے استعمال ہوتا ہے
زعفران کی کاشت:
زعفران ایک مہنگا پودا ہے جس کی کاشت کرنے کے لیے کسانوں کو زیادہ  خرچہ نہیں پڑتا ۔ اگر زعفران کا اچھے سے ہر وقت خیال رکھا جائے تو زعفران  کی کھیتی  کسانوں کے لیے بہت ہی فا‏ئدہ مند ہوتی ہے ۔زعفران ایک tropical  پودا ہے اور اس کی کھیتی ان علاقوں (جگہوں) میں کی جاتی ہے جہاں پر نہ زیادہ ٹھندا  ہو اور نہ زیادہ گرمی۔ایران میں زعفران کی کھیتی کی اصل جگہ خراسان کے جنوب کے ریگستانی اور کم آب علاقوں میں ہے۔
آبان سے اردیب ہشت تک زعفران کی کاشت ہو جاتی ہے۔ گرمیوں کے آنے سے زعفران کے پتے سکھے اور پیلے ہوجاتے ہیں ۔زعفران کی بیج کو کئی علاقوں میں سات سے دس سالوں تک ایک بار بویا جاتا ہے ۔ ایک بار بونے پر کئی سالوں تک اس کی فصلیں خود بہ خود رشد و نمو کرکے تیار ہوجاتی ہیں اور اس کے لیے ہر سال بیج بونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔زعفران کو سال میں دو بار پانی دینے کی ضرورت ہے۔ ایک بار فصل تیار  ہونے سے پہلے اور ایک دفعہ فصل کاٹنے کے وقت۔
ایک گرم زعفران قریباً 150 پھولوں کی پتیوں سے حاصل ہوتا ہے۔
ایران میں ہر سال زعفران کی پیداوار 100 ٹن کے قریب ہوتی ہے اور ایران میں زعفران کی کاشت کرنے میں پہلی پوزیشن  پر ہے ۔ ایران کے بعد زعفران کی سب سے بڑی پیداوار ہسپین میں ہوتی ہے اور ہسپین کے بعد ہندوستان ، روسیہ، سنگاپور، مالزی،جاپان، تایوان، چین، فرنچ، اٹلی،جرمن،آسٹرالیا اور یونان تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ ان ملکوں میں ہر سال 25 ٹن زعفران کی پیداوارحاصل  ہوتی ہے۔
زعفران کا استعمال:
زعفران اکثر ایرانی کھانوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ مثلا: زرشک پلاؤ، تہ چین پلاؤ ،  جوجہ کباب، سیخ کباب، بریانی اور غیرہ۔
زعفران کے استعمال کرنے کا طریقہ ایسا ہے کہ زعفران کو پہلے پیستے ہیں اور اس  پیسے ہوئے پاؤڈر کو استعمال کرتے ہیں۔
زعفران کے پاؤڈر کو ایک برتن میں ڈال کر اس پر تھوڑا پانی ڈالتے ہیں  اور اس برتن میں موجود زعفران  کو پکے ہوئے چاول کے ساتھ میکس کرتے ہیں ، اسی طرح زعفران کا پورا رنگ نکل جاتا ہے۔ اس زعفران کو چاول اور باقی کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔
 بہتر یہ ہے کہ تھوڑا سا زعفران پیس لیں کیونکہ زعفران کے پاؤڈر لمبے ٹایم میں نہ صرف   اپنے اہم خواص   کو کھو دیتا ہے بلکہ  اس کے  رنگ اور خوشبو میں بھی تبدیلی آتی ہے۔
زعفران کو ایسی جگہ میں رکھنا چاہیے جہاں روشنی اور نمی نہ ہو۔
زعفران کو پلاسٹک  برتنوں میں نہیں رکھنا چاہیے ، اس کو دھاتی یا گلاس کے برتن میں رکھتے ہیں ۔ کیونکہ پلاسٹک کے برتن میں زعفران کو رکھنا اس کی کوالٹی اور خوشبو گھٹ جاتی ہیں۔
 زعفران کی اہم خوبیاں:
زعفران کے استعمال سے کھانا مزے دار بنتا ہے ۔ اس کا استعمال کھانے کے رنگ اور خوشبو کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ پارٹیوں اور عورتوں میں اس کا استعمال کرتے ہیں۔
مڈیسن میں درد کو کم کرنے کے لیے اور سکوں دینے کے لیے زعفران استعمال ہوتا ہے۔
زعفران کے  استعمال سےبہت ساری بیماریوں کا علاج بھی ہوتا ہے
زعفران کی چائےکے پینے سے کھانا اچھے سے ہضم ہو جاتا ہے۔
زعفران جنسی اور جسمانی طاقت کو مزید بڑھادیتا ہے ۔
زعفران کے کھانے سے رگوں میں خون بنایا جاتا ہے اور بہتر طور پر دوڑا جاتا ہے۔
زعفران کی سب سے اہم خوبی افسردگی کو دور کرنا ہے ۔  پرانے زمانے سے   افسردگی کے علاج کے لیے زعفران کا استعمال ہوتا تھا۔زعفران کے اس خوبی کی جھلک بڑے شاعروں کے اشعار میں موجود  رہی ہے۔
زعفران کی برا‏ئی:
حد سے زیادہ زعفران کا استعمال بہت ساری مشکلات اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے اس کو مناسب اور کافی حد تک  استعمال کرنا چاہیے۔مجموعی طور پر روزانہ زعفران کا 2 گرم استعمال موت کا  باعث بھی بن سکتا ہے۔
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget