مرچ کی کاشت

مرچ عام طور پر دو اقسام کی ہوتی ہے۔ ایک میٹھی مرچ جس کو شملہ مرچ بھی کہا جاتا ہے اور دوسری تم  کڑوی ہوتی ہے۔ پاکستان میں اس کی کاشت چاروں صوبوں میں کی جاتی ہے۔ آب و ہوا  مرچ معتدل آب و ہوا کو پسند کرتی ہے اس کے پودے سردی کے مہلک اثرات کو برداشت نہیں کر سکتے۔ 

وقت کاشت 

میدانی علاقوں میں جہاں کورا پڑنے کا خطرہ ہے مرچ کی پنیری اکتوبر اور نومبر میں کاشت کی جاتی ہے جبکہ پودوں کو کھیت میں وسط فروری یا پھر مارچ کے شروع میں جب کورے کا خطرہ جاتا ہے تقل کیا جاتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں پنیری کی کاشت دمبر، جنوری اور فروری کے مہینے میں کی جاتی ہے اور پھر کھیت میں منتقلی اپریل، مئی میں کی جاتی ہے۔ 
250 گرام سے 300 گرام تک صحت مند نے ایک ایکڑ کی پنیری تیار کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ 
الوگی ، کیلا مرچ، تلہار، دولی اقسام پی۔ اور پی ۔ ۲۱۰ قابل ذکر ہیں۔ 

زمین اور زمین کی تیاری 

مرچ ہو تم کی زمین پر کاشت کی جاسکتی ہے۔ مرچ کی کامیاب کاشت کے لیے زمین کا نرم اور ہموار ہونا ضروری ہے۔ ایک دفعہ زمین پلنے والا ہل چلائیں گوبر کی گلی سڑی کھاد بحساب 8 سے 10 ٹن فی ایکڑ اور ڈی اے پی کھاد ایک بوری ڈال کر تین دفعہ ہل چلائیں اور سہاگہ پھیر کر زمین کو چھوڑ دیں۔ 

طریقہ کاشت 

پہلے سے تیار کھیت میں 60 سے 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پراٹھیاں بنائیں۔ ان ٹھوں پر دونوں اطراف میں 30 سینٹی میٹر سے 45 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پیری کھیت میں منتقل کریں۔ پنیری اگر شام کے وقت لگائی جائے تو ان کی نشوونما بہتر طور پر ہوگی ۔ پیری منتقل کرنے کے بعد کھیت کو پانی دیں۔ مرچ کے پودے کھڑے پانی میں لگانے سے پودوں کو جڑ کی پیاری لگنے کا خطرہ رہتا ہے اس لیے پانی میں پودے لگائیں۔ 

کھاد کا استعمال 

پودوں کو کھیت میں منتقل کرنے کے تقریبا 45 دن بعد جب پودے اچھی طرح جڑ پکڑ لیں اور پھول آنے شروع ہو جائیں تو اس وقت مٹی چڑھانے کے ساتھ آ دھی بوری یوریا کھیت میں ڈالی جائے۔ بعد میں تقریبا ہر چنائی کے بعد یمل دہرایا جائے۔ 

آبپاشی 

پودوں کے اچھی طرح جڑ پکڑنے تک ہفتہ وار پانی دینا چاہیئے بعد میں موسی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے 6 سے 8 دن یا پھر بہت ہی زیادہ گرم موسم میں 4 سے 5 دن وقفہ کر دیا جائے۔ گوڑی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا ضروری ہے۔ پودوں پر گوڈی کر کے اتنی مٹی چڑھادینی چاہئے کہ پانی پودوں تک براہ راست نہ سکے بلکہ صرف وتریانم پہنچے۔ وقت برداشت جب پھل کا سائز مناسب ہو جائے تو چنائی کریں۔ پھل توڑ کر اس کو کسی سایہ دار جگہ پر رکھ کر کسی گیلے کپڑے یا کی بوری سے ڈھانپ دیں تا کہ اس کی تازگی برقرار رہے۔ سرخ مرچوں کے لیے گہرے سرخ رنگ کی مرچیں توڑ کر سائے میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔ 

قرضہ فنی مشاورت: 

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کسان بھائیوں کو مری کی کاشت کے لئے قرضہ فراہم کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں اپنے حلقہ کے موبائل کریڈٹ آفیسر سے رابط قائم کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ شعبہ زری نگین و بی زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اسلام آباد کسانوں کوفی و نیکی ہواست بھی فراہم کرتا ہے۔ مرچ کی کاشت کیلئے ہمارے زرعی ماہرین سے بذریہ خط درج ذیل پتہ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ترقی پسند کاشتکار جو اپنے تجربات سے دوسرے کسان بھائیوں کو مستفید کرنا چاہتے ہوں ۔ میں اپنے تجربات سے تحریری طور پر آگاہ کریں تا کہ ان کے تجربات سے دوسرے کسان بھائیوں کو بھی آگاہ کیا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget