روشنی میں کھیرے کی پلاسٹک ٹنل میں کاشت کا جو مشاہدہ کیا
وہ مندرجہ ذیل ہے :
1. جہاں کھیرا لگانا ہو وہ زمین لیزر لیول کروا لیں .
2. زمین کی
تیاری کے وقت دو سے تین بوری ڈی اے پی ، ایک سے ڈیڑھ بوری ایس او پی اور 8 کلوگرام
فیوراڈان زہر اچھی طرح زمین میں ملائیں .
3. بیڈ سائز 2 فٹ چوڑا رکھیں اور پودے سے پودے
کا فاصلہ پونے فٹ سے ایک فٹ تک ہونا چاہیے .
4. چوپہ کاشت کی صورت میں 48 گھنٹے کے
اندر اندر پچاس فیصد اگاؤ آ جاتا ہے 50 فیصد اگاؤ آتے ہی ٹنل کے گیٹ سورج کی روشنی
میں کھول دیں .
5. روزانہ صبح سورج نکلتے ہی تمام ٹنلز کے گیٹ اوپن کریں اور 3 سے
4 بجے کے درمیان بند کر دیں .
6. دھند یا بارش کی صورت میں گیٹ بند رکھیں .
7 .جب تک
پودے کے 4 پتے نہ بن جائیں کسی بھی قسم کا سپرے مت کریں .
8. جس کمپنی کا بیج ہو اس
کمپنی سے سپرے پروگرام مرتب کروائیں اور ہر کسی کے مشورے پر عمل کرنے سے اجتناب کریں
.
9. وتر آنے پر واٹر چینلز میں ایک یا دو دفعہ گوڈی لازمی کریں .
10. سپرے پروگرام
میں امائنو ایسڈ اور این پی کے کا استعمال لازمی کریں .
11. ٹنلز میں نمی کا تناسب
دیکھتے ہوۓ
پانی لگائیں جو عمومن پہلی چنائ کے بعد لگایا جاتا ہے .
12. پہلے پانی پہ ایک بوری ڈی
اے پی اور ایک بوری ایس او پی یا لیکوئڈ پوٹاش ایک گیلن فلڈ کریں جس سے لگاتار چنائیاں
شروع ہو جائیں گی .
13. ایک پانی چھوڑ کے اور پھر پلاسٹک اترنے کے بعد ہر پانی پر کھاد
لازمی فلڈ کریں .
14. گرمی کے دنوں میں روزانہ شام کو پانی دیں . نوٹ : ٹنلز میں نمی
نہ بڑھنے دیں روزانہ گیٹ کھولیں ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے .
ایک تبصرہ شائع کریں