دنیا کے لیے ایک بہترین اور امیر ترین مثالی گاؤں

آج ہم آپ کو ایسے گاؤں لے کر چلتے ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی زندگی بدل کر رکھ دی۔ اور دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ یقینا ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ہم ان بے بس اور بے سہارا لوگوں سے سبق سیکھیں کہ کس طرح انہوں نے چند دہایوں میں اپنی زندگی بدل کر رکھ دی۔ 
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر کے دوردراز گاؤں کے لوگوں نے شدید خشک سالی اور بارش کی کمی کے باوجود آبی ذخائر تعمیر کرکے اس علاقے کی قسمت بدل کر اسے ملک کا امیرترین گاؤں بنادیا ہے۔احمد نگر میں واقعے ”حیوڑے بازار“ نامی گاؤں 1200 افراد پر مشتمل ہے جہاں کے لوگوں کی فی کس آمدنی 450 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 46 ہزار روپے کے برابر ہے اور یہ بھارت میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی حاصل کرنے والا گاؤں ہے۔ اسی گاؤں میں 235 خاندانوں میں سے 60 لکھ پتی ہیں کیونکہ وہ گندم، جو، پیاز، آلو اور دیگر اہم فصلیں اگاتے ہیں۔

جب کہ کچھ سال قبل یہاں کی زمین بنجر تھی اور یہ علاقہ شدید خشک سالی کا شکار تھا۔1990 کی دہائی میں یہ گاؤں انتہائی غربت کا شکار تھا جہاں معمولی معمولی باتوں پر طویل فسادات ہوتے تھے۔ اس کے بعد علاقے کے واحد گریجویٹ پوپٹ راؤ پنہور نامی شخص نے سردار بننے کے بعد سب سے پہلے یہاں موجود درجنوں شراب خانے بند کرائے اور گاؤں کے غریب لوگوں کو قرض دینا شروع کیا۔، پھر اس گاؤں کے سب سے بڑے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی۔ گاؤں میں سالانہ 15 انچ سے بھی کم بارش پڑتی ہے اس کے لیے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی کے 52 بند، پتھر سے بنے 32 بند اور دو بڑے ٹینک تعمیر کیے جس سے پانی کی فراوانی ہوگئی اس کے بعد زراعت 50 سے 170 ایکڑ زمین پر کھیتی باڑی شروع ہوگئی اور تین تین خاندانوں کا ایک گروپ بنایا گیا جو مل کرزراعت کرتے تھے اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں کا رقبہ بڑھتا گیا جہاں کئی طرح کی اجناس اگائی جاتی ہیں۔ اب اس گاؤں میں صحت و صفائی کی بہت عمدہ سہولیات موجود ہیں اور یہ بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

یہ چند تصویری جھلکیاں اس گاؤں ہیوڑے نگر کی ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget