ادرک کے 22 بڑے فوائداور استعمال کے طریقے

چینی اور ہندی تہذیب میں ادرک کو جادوئی سبزی کا درجہ حاصل ہے جو نہ صرف گاڑی میں سفر کے دوران چکر اور متلی کو روکتی ہے بلکہ کئی طرح کے درد اور دیگر علامات کو بھی دور کرتی ہے۔برسہا برس کی تحقیق کے بعد ادرک کے یہ فوائد اب سائنس بھی مانتی ہے تاہم پہلے یہ نوٹ کرلیں کہ ماہرین روزانہ دو گرام ادرک کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ادرک ایک ایسی سبزی ہے جو تقریباًہر ہانڈی میں ڈالی جاتی ہے تا کہ لذیز کھانے بنائے جا سکیں لیکن دیسی ادویات کی تیاری میں بھی اسے بہت اہمیت دی جاتی ہے۔اس کی وجہ وید کے ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ اس سے نظام انہضام اور تنفس کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان میں مختلف طرح کی دھاتیں مثلاًکیلشیم، فاسفورس،آئرن،میگنیشیم،کاپر اور زنک پائی جاتی ہیں۔ادرک عام استعمال ہونے والی ایسی جڑی بوٹی ہے جو بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک متعدد فوائد کی حامل ہے۔ادرک کو عربی میں زنجبيل انگریزی میں Ginger کہا جاتا ہے، یہ وہ مبارک غذا ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں بھی آیا ہے۔ادرک کے فوائد و خصوصیت کے لحاظ سے اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے حوالے سے ارشاد فرمایا ہے کہ ”وہاں انہیں ایسا مشروب پلایا جائے گا جس میں ادرک بھی ملا ہوا ہو گا“۔ چین کی مشہور بوٹی جن سنگ جو متعدد امراض میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے دراصل ادرک ہی کی ایک قسم ہے۔
کھانے سے پہلے ادرک کی تاثیر گرم ہے اور اگر یہ کھانے سے پہلے کھایا جائے تو اس سے نظام انہضام مضبوط ہوتا ہے اور معدے کو فائدہ دیتے ہوئے کھانے کے ہضم ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گرم مشروب میں اگر آپ کو زکام، کھانسی، سینے کی جکڑن،بہتی ہوئی ناک یا سر درد کا مسئلہ ہے تو ادرک کو شہد کے ساتھ یا چائے کے قہوہ میں اچھی طرح ابال کر استعمال کریں،تمام مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔ سفر کے دوران اگر آپ کسی سفر پر روانہ ہورہے ہیں لیکن آپ کو ڈر ہے کہ راستے میں کہیں آپ کو موشن یا پیٹ خراب ہونے کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے تو ادرک کاٹ کر منہ میں رکھ لیں کہ اس طرح آپ کا پیٹ بالکل ٹھیک رہے گا اور سفر بھی خوشگوار رہے گا۔ جوڑوں کے درد کے لئے اگر آپ کو ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کی تکلیف ہے تو پھر آپ کو چاہیے کہ خشک ادرک کا استعمال کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سوزش ختم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔ ادرک کے استعمال کے طریقے ﴿کھانے سے پہلے ادرک کو نمک اور لیموں کے ساتھ کھائیں۔نہ صرف آپ کو مزہ آئے گا بلکہ یہ کھانے کے ہضم ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ﴿کھانے پکانے کے دوران ادرک کو باریک باریک کاٹ کر ڈالیں اور چاہیں تو کھانا پیش کرتے وقت ادرک کھانے کے اوپر کاٹ کر چھڑک دیں۔ ﴿ادرک کا رس جلد کی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپ کے جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔ ﴿ادرک کو تلسی اورشہد کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے کھانسی اور زکام ختم ہوجاتے ہیں۔

جوڑوں اور پٹھوں کی تکالیف کا علاج

قدیم چینی طریقہ علاج میں ادرک کو پٹھوں اور جوڑوں کی تکالیف کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاہم اب ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے بھی ادرک کے طبی فوائد پر تحقیق کر کے اسے پٹھوں کی تکالیف سے نجات کا موثر ذریعہ قرار دیا ہے۔ امریکی ریاست جارجیا میں کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک کا روزانہ استعمال پٹھوں کے ساتھ ساتھ جوڑوں کی تکالیف سے حفاظت کابھی انتہائی مؤثر ذریعہ ہے۔
کمر اور جوڑوں کی تکلیف سے نجات پانے کیلئے کئی صدیوں سے ادرک بھون کر کھائی جارہی ہے۔چھ ماشے ملٹھی ،چھ ماشے ادرک لے کر تین چھٹانک پانی میں ڈالیے اور پانی کو جوش دیں بعد ازاں چینی ملا کر پانی پی لیں۔ یہ نسخہ سینے،کمر،جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں مفید ہے۔ اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔

بھوک میں اضافہ

ادرک معدہ کے لیے مقوی ہے اگر معدہ مسلسل خرابی کی وجہ سے سست پڑ گیا ہویا بھوک کم او ردیر سے لگتی ہو اور کھانا ہضم نہ ہوتا ہو تو ان سب کیلئے ادرک بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ادرک سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے جب ادرک کو کھانے سے قبل کھایا جائے تو یہ اپنی گرم تاثیر کی وجہ سے کھانے والے کی بھوک میں اضافہ کرتا ہے ۔ ادرک کے کٹے ہوئے ٹکڑوں کو بھوک بڑھانے کی غرض سے نمک یا لائم جوس میں ڈال کر کھانے سے پہلے اور بعد استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔یہ اپنے ترش اور تیز ذائقے کی بدولت معدہ میں ہاضمے کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے اور بدہضمی پھیلانے والے مضر اجزاءکا خاتمہ کرتا ہے۔ پیٹ کا درد اور ابھاراہ دور کرنے کے لیے بھی ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بدہضمی سے نجات

خرابی پیٹ یا بدہضمی میں ادرک بہترین ٹانک ہے۔ آدھی چمچ تازہ پسی ہوئی ادرک لیں، اس میں ایک چمچ پانی ، ایک چمچ لیموں کا رس ، ایک چمچ پودینے کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر دن میں تین باراستعمال کریں، اس سے بدہضمی کی شکایت فوراً دور ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں ادرک کو چبانے سے بھی ہدہضمی کی شکایت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

الٹی اور متلی کی کیفیت کا خاتمہ

ہندی اور چینی تہذیب میں ادرک کو جادوئی سبزی کا درجہ حاصل ہے۔ ادرک معدے کے انزائم کو باقاعدہ بناتی ہے اور تمام غذائی اجزاء کو جسم کی بافتوں تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔ اگرکسی شخص کو سفر کے دوران الٹی یا متلی کی شکایت ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سفر سے پہلے ایک کپ ادرک کی چائے لے، اس سے وہ پورے سفر کے دوران متلی اور قے سے دوررہے گا اور سفرکا لطف بھی اٹھا سکے گا۔ ادرک نہ صرف گاڑی میں سفر کے دوران چکر اور متلی کو روکتی ہے بلکہ کئی طرح کے درد اور دیگر علامات کو بھی دور کرتی ہے۔

نظام ہاضمہ کی بہتری

ادرک نظام ہاضمہ کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔ یہ پیٹ سے گیس خارج کرتی ہے اور معدے کے بھاری پن کو دور کرتی ہے۔ ہمارے معدے اور آنتوں سے خارج ہونے والے ہاضماتی رس کو بہتر بناکر ہاضمے کو تیز کرتی ہے۔ اگر اپنا ہاضمہ درست رکھنا چاہتے ہیں تو کھانے کے بعد تازہ ادرک کا چھوٹا سا ٹکرا چبالیں۔ اس نسخے سے زبان کی میل بھی اترتی ہے نیز معدہ کئی بیماریوں سے پاک رہتا ہے۔ اگر جگر کی خرابی کے باعث پیٹ میں پانی جمع ہو جائے تو مریض کو ادرک کا پانی پلائیں۔ یہ پانی پیشاب آور ہے اور پیٹ کا سارپانی نکال دیتا ہے۔ ادرک انتڑیوں کی سوزش بھی ختم کرتی ہے۔

منہ کی بدبو سے نجات

جن افراد کے منہ سے بدبو آتی ہے وہ رات کو منہ صاف کریں اور ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا منہ میں چبائیں اور کوشش کریں یہ رس ایک منٹ منہ میں رہے۔ اسکے بعد پانی نہ پیئں اور بس۔صبح دیکھیں کوئی بو نام کی چیز نہیں پائیں گے۔ اگر یہ عمل ہر کھانے کے بعد کرلیں تو تمام دن منہ کی بو آپ کے قریب بھی نہیں بھٹکے گی اور آپکا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے آپ ہماری تحریر منہ کی بدبو اور سانس کی بدبو کا دیسی علاج پڑھ سکتے ہیں۔

ادرک اور قوت باہ

قوت باہ میں اضافے ، احتلام اور جنسی طور پر ہونے والی کمزوری کیلئے ادرک سے بڑھ کر کوئی دوسری نعمت نہیں ہوگی۔ آدھا گلاس ادرک کا جوس لیں اور اس میں ایک ہالف بوائل انڈہ مکس کریں۔ اس میں ایک چمچ شہد ملا کر محلول بنالیں اور روزانہ اس کا استعمال آپ کو مردانہ کمزوری سے نجات دلاتا ہے۔

نزلہ زکام سے نجات

نزلہ زکام کی شکایت کی صورت میں دودھ میں ہلدی ،تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی مرچ ملا کر پی لیں ۔ اس سے نزلہ زکام میں خاصا فرق پڑ جاتا ہے۔ نزلہ زکام سے نجات کے لئے آپ ہماری تحریر نزلہ زکام سے نجات کے قدرتی گھریلو ٹوٹکے پڑھ سکتے ہیں۔

قبض سے نجات

ادرک قبض ختم کرنے کا بہترین علاج ہے۔ قبض اُم الاامراض ہے یعنی بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔ قبض کی اصل وجہ غیر معیاری خوارک ہے۔صحت مند رہنے کیلئے قبض سے چھٹکارا نہایت ضروری ہے۔ تازہ ادرک کے دوٹکڑے ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر جوش دیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کرنیم گرم فجر اور عصر کے وقت خالی معدہ پئیں۔ یہ عمل دو ہفتوں تک دہرائیں۔اس سے دائمی قبض کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ پانی زیادہ سے زیادہ پینے سے بھی قبض ٹوٹ جاتی ہے۔ اگر آپ قبض کے مرض میں مبتلا ہیں تو آپ ہماری تحریر قبض کی علامات وجوہات اور قبض سے نجات کے قدرتی طریقے پڑھ سکتے ہیں۔

سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت

قدرت نے ادرک میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ یہ سینے کی جلن معدے کی تیزابیت کم کرتا ہے۔ادرک کو مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال میں لا کر سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔ کھانا پکانے میں ادرک کا استعمال کیا جائے۔ تیزابیت کی صورت میں ادرک کو کچا بھی چبایا جا سکتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں ادرک شامل کر کے ایک چمچ شہد کے ساتھ پینے سے بھی سینے کی جلن میں آرام ملتا ہے۔ ادرک کا رس نکال کر یا ادرک کا جوس بنا کر بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ادرک کی چائے بنا کر بھی پی جا سکتی ہے۔ معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے حوالے سے آپ ہماری تحریر معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کا فوری دیسی علاج پڑھ سکتے ہیں۔

سردیوں سے بچنے کا بہترین علاج

ادرک گرم مزاج رکھتی ہے۔ موسم سرما کی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس کے کھانے سے سردی کم لگتی ہے۔ بعض لوگ ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے نہانے کے بعد جسم میں کپکپی یا درد محسوس کرتے ہیں۔ اگر وہ نہانے کے بعد تین سے چھ ماشےکھا لیں یا ادرک سے بنی چائے پی لیں تو انہیں اس سردی سے نجات مل جائے گی۔

دانت کے درد کا علاج

ادرک اور پسی ہوئی سرخ مرچ کی یکساں مقدار لیں اور اس میں اتنا پانی شامل کرلیں کہ وہ پیسٹ کی شکل اختیار کرلے۔ اب روئی کی چھوٹی گیند بناکر اس کو پیسٹ سے تر کرلیں اور پھر اپنے دانت پر لگادیں۔ یہ روئی اس دانت پر اس وقت تک لگی رہنے دیں جب تک درد میں کمی نہ آجائے۔

عورتوں کے امراض سے نجات

خواتین کو کچھ مخصوص ایام میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا انہیں چاہیے کہ تازہ ادرک کا درمیانہ ٹکڑا لیں۔ اُسے کچل کر ایک پیالی پانی میں چند منٹ کیلئے اُبال لیں۔ بعد میں پانی میں چینی ملائیے اوراسے دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ یہ گھریلو ٹوٹکہ نہ صرف ایام کی بے قاعدگی دور کرتا ہے بلکہ اس سے متعلق تمام تکالیف دور ہو جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک کپ ادرک والی چائے بھی انہیں کافی سکون دے سکتی ہے۔

دانتوں اور مسوڑوں کی تکلیف سے نجات

دانتوں کی ترشی دور کرنے کے لئے ادرک ایک تولہ گھی میں بھون کر تین ماشہ نمک ملاکردانتوں پر ملنا بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مسوڑھوں کے مرض میں خاص طورپرپھول جانے کی صورت میں دانت کے نیچے ادرک کا ٹکڑادباکر رکھتے ہیں اوراندرونی رخسار کی طرف دبانے سے فوری آرام ہوتاہے۔بادی کا پانی خارج ہوجاتا ہے اور دردوغیرہ ٹھیک ہوجاتی ہے۔

 گلے کی تکلیف اور کھانسی سے نجات

آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھیلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کا مکس کریں۔ اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔نیز رات کو سونے سے قبل 2 چائے کے چمچ شہد کا استعمال رات کو کھانسی سے ریلیف اور سونے میں مدد دیتا ہے۔

کمر درد سے نجات

اگر آپ کی کمر میں درد ہے تو ادرک آپ کو کمر کے درد سے نجات دلا سکتی ہے۔ کمر میں درد سے نجات کے لئے ادرک کے ٹکڑے کو باریک کاٹ لیں اور اسے اس جگہ رکھیں جہاں کمر یا ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ اگر آپ کو ادرک کی وجہ سے چبھن یا تکلیف محسوس ہو تو ادرک اور جسم کے درمیان ایک انتہائی باریک کپڑا یا ٹشو رکھ لیں۔آپ چاہیں تو ادرک کو کسی کپڑے میں باندھ کر کمر کے متاثرہ حصہ پر ساری رات لگا رہنے دیں۔صبح اٹھیں گے تو درد کافی حد تک ٹھیک ہوچکی جائے گی۔چاہیں تو اس عمل کو دھرا بھی سکتے ہیں۔

جسمانی دفاعی نظام کی مضبوطی:

ادرک میں سردی اور زکام سے بچانے والا ایک اہم مرکب پایا جاتا ہے جو اس مرض کو پھیلانے والے رائنووائرس کو حملے سے روکتا ہے۔ ادرک سینے میں جکڑن اور فلو کو روکتی ہے۔ کارڈف یونیورسٹی کے مطابق ادرک قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے لبریز ہوتی ہے جو بخار اور درد کو کم کرتی ہے۔ بخار میں ادرک کی چائے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔

جوڑوں کے درد کا علاج:

غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں گٹھیا اور جوڑوں کا درد کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ادرک میں موجود جنجرول نامی مرکب سوزش اور درد دور کرتا ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جب گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کو ادرک کے اجزا کھلائے گئے تو تکلیف میں کمی محسوس ہوئی۔

پٹھوں کے اینٹھن میں کمی:

جو لوگ جم میں جاکر وزن اٹھاتے ہیں یا سخت ورزش کے بعد پٹھوں میں کھنچاؤ سے پریشان ہیں وہ ادرک سے اس کا علاج ضرور کریں۔ ایک چمچہ ادرک روزانہ کھانے سے ورزش کرنے والے پٹھوں کی تکلیف میں 25 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔ تیز دوڑنے والے کھلاڑی بھی ادرک سے اپنی تکلیف دور کرسکتے ہیں۔

ادرک معدے کی گرانی کا علاج:

ادرک نظامِ ہاضمہ کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔ یہ پیٹ سے گیس خارج کرتی ہے اور معدے کے بھاری پن کو دور کرتی ہے۔ ہمارے معدے اور آنتوں سے خارج ہونے والے ہاضماتی رس کو بہتر بناکر ہاضمے کو تیز کرتی ہے۔ اس میں موجود ایک خامرہ (اینزائیم) زنجابین اہم پروٹین کو توڑ کر اسے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہانہ ایام کے درد دور کرے:

خواتین کو ہر مہینے تکلیف دہ ایام کا سامنا ہوتا ہے جو ان کے مزاج اور جسمانی کیفیت کو متاثر کرتا ہے۔ ادرک میں پائے جانے والے بعض اہم اجزا اس تکلیف کو کم کرتے ہیں۔

یادداشت کو بہتر بنائے:

ادرک الزائیمر جیسے دماغی مرض کو کم کرتی ہے۔ یہ دماغی خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی امراض کو بھی بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس لیے ادرک کو شروع سے ہی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔
لیبلز:

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget