گولڈن مرغیاں پالنا گھریلو سطح پر بہترین فارمنگ ہے

سالانہ 170 سے 200 تک انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آمدنی میں بھی اضافہ کرتی ہے
بہترین ذائقے کے انڈے دینے والی یہ مرغیاں کچن کی بچی ہوئی اشیا مثلا کچی سبزیاں پتے وغیرہ اور بچی ہوئی روٹیاں اور کچھ کمرشل خوراک ڈا لنے سے سالانہ 170سے 200 ا نڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ معمولی سے محنت سے ان مرغیوں کو پالا جاسکتا ہے۔ یہ مرغیاں انڈے اور گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گھریلو آمدنی میں 
بھی اضافہ کرسکتی ہیں۔

اکثر دوستوں کا سوال ہوتا ہے کہ ہم جاب کر رہے ہیں کوئی سائیڈ بزنس کے بارے بتایا جائے اس کہ 25 سے 30 ہزار کا مبافع ہوتا رہے۔ اس بارے ایک آئیڈیا ذہن میں آیا سوچا کہ شئیر کیا جائے۔
گھر میں اگر 400 مربع فٹ جگہ ہو یعنی 20 فٹ بائی 20 چاہے چھت پر ہو تو دو سو مرغیاں آسانی سے پالی جا سکتی ہیں ۔ جاب پر جانے سے پہلے ایک گھنٹہ اور جاب سے آنے کے بعد دو گھنٹے اور یہ کام گھر کے دوسرے افراد بھی کر سکتے ہیں اور اپنے سربراہ کی مدد ہو سکتی ہے اور آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسو مرغیوں کا سالانہ خرچہ تین لاکھ بنتا ہے اگر گھریلیو خوراک مثلاّ گندم ، مکئی ، باجرہ وغیرہ اور ساتھ کچھ میڈیسن اور اگر روز کے 150 انڈے لگائیں اور ایک انڈہ 12 روپے کا لگائیں(جبکہ سردیوں میں 20 اور گرمیوں میں 15 کا انڈہ ملتا ہے) تو سالانہ 657000 روپے بنتے ہیں تین لاکھ خرچہ نکالا تو ماہانہ 29750 آمدن ہوتی ہے " ان شاءاللہ"
نوٹ:- خوراک گندم، باجرہ، مکئی 1500 روپے من کے حساب سے بتایا ہے مارکیٹ میں 1200 اور سیزن میں اس سے بھی کم ریٹ پر ملتی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget