جانور میں دودھ کی پیداوار اور خوراک کھانے میں پانی کا کردار:

پانی زندگی کی نہایت اہم ضرورت ہے_ یہ ایک ایسا غزائی جزو ہے جو جانور کو جسم کے بہت سے افعال سَرانجام دینے' جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے اور دودھ کی پیداوار کے لیے وافر مقدار میں درکار ہوتا ہے_ آپ کو پانی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہو جائے گا کہ دودھ کا 87 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے_
⬛⬛ تازہ اور صاف ستھرے پانی کی عدم دستیابی کسی بھی دوسری خوراک کی نسبت جانور کی دودھ کی پیداوار پر بہت جلد اور بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے_

جانور کی زندگی میں پانی کی اس اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیری فارم پر ہر وقت پینے کے صاف اور تازہ پانی کی دستیابی نہایت ضروری ہے_
⬛ ڈیری فارم پر جانور کے لیے پینے کے صاف اور تازہ پانی کے حصول کے لیے کچھ نہایت ضروری باتیں مندرجہ ذیل ہیں_

1) گائے کو 1 لٹر دودھ پیدا کرنے کے لیے تقریباً 4 تا 5 لٹر پانی درکار ہوتا ہے_ جانور یہ پانی 80 تا 90 فیصد پینے کے پانی سے جبکہ بقیہ 10 تا 20 فیصد چارے میں موجود نمی سے حاصل کرتا ہے-

2) مثلاً ایک ہولیسٹن گائے کو روزانہ 20 لٹر دودھ پیدا کرنے کے لیے تقریباً 75 تا 90 لٹر پانی درکار ہوتا ہےجبکہ ایک خشک گائے کی روزانہ کی ضرورت 38 تا 57 لٹر صاف اور تازہ پانی ہے_

3) درجہ حرارت اور نمی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جانور کی پانی پینے کی ضرورت بھی بڑھتی ہے_ ایسے جانور جو دھوپ میں رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت اور نمی کے دباؤ میں آجاتے ہیں ان کو عام جانور کی نسبت 1.5 تا 2 گُنا زیادہ پانی درکار ہوتا ہے_

4) جانور کو ہر وقت تازہ اور گندگی سے پاک پانی کُھرلی کے پاس دستیاب ہونا چاہیے_

5) جانور کےپینے کے پانی والے برتن یا ٹب کو ہفتہ میں کم از کم ایک بار کمزور کلورین محلول سے دھو لینا چاہیے تکہ پانی کی کوالٹی برقرار رہے اور جانور بھی بیماریوں سے محفوظ رہے_

6) دودھ دینے والی گائیوں کو خوراک کھانے اور چُوائی کے فوراً بعد پانی درکار ہوتا ہے اس لیے جانور کو کُھرلی کے پاس 50 فٹ کے احاطے میں اور چُوائی کے بعد جس جگہ چھوڑا جاتا ہے وہاں پر پانی دستیاب ہونا چاہیے تاکہ جانور اپنی پانی پینے کی ضرورت پوری کر سکے_

7) جانور عام طور پر روزانہ 6 گھنٹے خوراک کھانے میں جبکہ صرف 20 منٹ پانی پینے میں گزارتا ہے_ اس لیے جانور کے پاس پینے کا پانی مناسب مقدار میں ہونا بہت ضروری ہے_

8) پانی کے برتن کی گہرائی اتنی ہونی چاہیے کہ جانور آسانی سے اپنا منہ 1 تا 2 انچ اندر ڈال کر ہوا کھینچے بغیر پانی پی سکے_ پانی والے برتن کی گہرائی کم سے کم 3 انچ ہونی چاہیے جبکہ 3 تا 8 انچ گہرا پانی نہایت موزوں گِردانا جاتا ہے_

9) برتن میں پانی کی سطح کنارے سے 2 تا 4 انچ نیچی ہونی چاہیے_ ہولیسٹن گائے کے لیے پانی کا برتن 24 تا 32 انچ جبکہ جَرسی گائے کے لیے 20 تا 30 انچ سطح زمین سے اوپر ہونا چاہیے_

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget