تل کا بیج: کاشتکار ڈیلروں سے ہوشیار رہیں

آج کل کئی ایک پرائیویٹ کمپنیاں دعوی کر رہی ہیں کہ ان کے پاس تلوں کا ہائبرڈ بیج ہے۔ اور کاشتکار ہائبرڈ بیج کے نام پر انتہائی مہنگے داموں تلوں کا بیج خرید رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں کسی بھی کمپنی کے پاس تل کی کوئی بھی ہائبرڈ ورائٹی نہیں ہے۔ اس بات کی تصدیق ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں تیلدار اجناس کے ماہرین جناب حافظ سعد بن مصطفی اور محمد انور نے بھی کی ہے۔

دراصل یہ تل کی TH-6 ورائٹی ہے جسے کمپنیاں ہائبرڈ کر کے بیچ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ TH-6 ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی ورائٹی ہے جو کہ نان ہائبرڈ ہے ۔ اس ورائٹی کی اطراف میں شاخیں نہیں نکلتیں اور یہ مکئی کے تنے کی طرح سیدھی اوپر کو جاتی ہے اور اس پر نیچے سے اوپر تک پھلیاں لگتی ہیں۔ کاشتکار اس ورائٹی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہی وہ ورائٹی ہے جسے پنجاب کے کچھ علاقوں میں کاشتکار تلی کے نام سے بھی جانتے ہیں۔

جس کی ایک ہی شاخ مکئی کے تنے کی طرح سیدھی اوپر کا جاتی ہے

اسی طرح کچھ کمپنیاں TH-6 ورائٹی کو ہی انڈیا کا بیج کہہ کر یا F1 کہہ کر کاشتکاروں کو چونا لگا رہی ہیں۔ یہ سب فراڈ ہے۔ پاکستان میں کسی بھی کمپنی کے پاس انڈیا سے درآمد شدہ تل کی کوئی بھی ورائٹی نہیں ہے۔ اور کمپنیوں نے یہ سب کاشتکاروں کو لوٹنے کے ڈھکوسلے بنا رکھے ہیں۔

کاشتکار حضرات سے گزارش ہے کہ وہ جب بھی بیج خریدنے کے لئے ڈیلر کے پاس جائیں تو اس سے تل کی ہائبرڈ ورائٹی ڈیمانڈ نہ کریں اور نہ ہی انڈین ورائٹی طلب کریں۔ بلکہ آپ TH-6 ورائٹی یا دیگر شاخ دار ورائٹیوں کا مطالبہ کریں اور ارزاں قیمت پر بیج خریدیں۔
ا
TH-6 اس کے علاوہ ایوب تحقیقاتی ادارے کی دو اور شاخ دار ورائٹیاں بھی کاشتکاروں میں خاصی مقبول ہیں اور وہ ہیں 
TS-5 اور TS-3

تل کی ورائٹی جس میں ایک ہی تنے سے کئی شاخیں نکلتی ہیں

اس کے علاوہ تحقیقیاتی ادارے نیاب کی بھی ایک ورائٹی نیاب پرل کے نام سے منظور ہو چکی ہے اور یہ ورائٹی بھی اچھی ورائٹی ہے۔ مزید برآں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی ایک اور ورائٹی تل-18 کے نام سے منظور ہو چکی ہے جس کا بیج اگلے سال مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا انشاءاللہ۔

لہذا کاشتکاروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس صورت حال سے آگاہ رہیں اور کسی بھی کارندے کے دھوکہ فریب میں آ کر اپنا پیسہ ضائع مت کریں۔

محمکہ سیڈ سرٹیفیکیشن کو چاہئے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لے اور سادہ لوح کسانوں کو بیج ایجنسیوں کی دھوکہ دہی سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget