گھر میں میتھی اگانے کا آسان طریقہ

آج میں آپ کو میتھی اگانے کا طریقہ بتائوں گا۔ میتھی ستمبر تا اکتوبر اگائی جا سکتی ہے۔ میتھی ہم کیاری میں بھی اگا سکتے ہیں اور گملے یا کسی کنٹینر میں بھی۔ میتھی اگانے کے لیے سب سے پہلے ہمیں میتھی کے بیج چاہیے ہوں گے۔ میتھی کے بیج آپ اپنی لوکل نرسری یا بیجوں کی دوکان سے حاصل کر سکتے ہیں۔ بیج حاصل کرنے کے بعد آپ کو اب میتھی اگانے کے لیے مٹی تیار کرنی ہو گی۔ میتھی کو کھاد وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ آدھی مٹی لے لیں اور آدھی اورگینک کھاد اگر آپ کے پاس اورگینک کھاد نہیں ہے تو آپ اُس کی جگہ گوبر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اب مٹی اور اورگینک کھاد یا گوبر کو اچھی طرح ملا لیں۔ اِس کے بعد اِس اورگینک کھاد یا گوبر ملی مٹی کو کسی کنٹینر یا گملے میں بھر لیں۔ کوشش کریں کے کوئی ایسا کنٹینر یا گملا لیں جس کی چوڑائی ذیادہ سے ذیادہ ہو اور لمبائی کم ہو۔ ایسا اِس لیے کیوں کہ ہم کنٹینر میں ذیادہ سے ذیادہ میتھی اگا سکیں۔ جب آپ وہ مٹی کنٹینر میں بھر لیں تو تھوڑی سے مٹی بچا کر علیحدہ رکھ لیں کیوں کہ یہ مٹی ہم بعد میں بیجوں کے اوپر بکھیرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ کنٹینر میں مٹی بھرنے کے بعد آپ شاور کی مدد سے مٹی کے اوپر اچھی طرح پانی ڈالیں۔ تاکہ مٹی اچھے طریقے سے بیٹھ جائے اور اُس میں موجود حلا بھی بھر جائے۔ جب مٹی اچھے طریقے سے پانی جزب کر لے تو اب آپ میتھی کے بیج لے لیں اور اُن کو کنٹینر کی اُس مٹی پر بکھیر دیں۔ بیج بکھیرنے کے بعد اب آپ وہ مٹی لیں جو آپ نے بچا کر رکھی تھی۔ اب اِس مٹی کو بیجوں کے اوپر بکھیر دیں۔ مٹی کو بیجوں کے اوپر اِس طرح بکھیریں کہ کوئی بھی بیج نظر نہ آئے اور تمام بیج مٹی کے نیجے ڈھک جائیں۔ اِس کے بعد پھر شاور کی مدد سے مٹی کے اوپر پانی ڈالیں۔ شاور کی مدد سے پانی اِس لیے ڈالنا ہے کہ کہیں مٹی بیجوں کے اوپر سے ہٹ نہ جائے۔ اسی طرح ہر روز کنٹینر میں شاور کی مدد سے پانی ڈالیں۔ میتھی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اِس کے بیجوں میں سے کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین دنوں میں پودے نکل آتے ہیں۔
گھر میں میتھی اگانے کا آسان طریقہmaithi ki kashat at home

میتھی کے بارے میں اختیاطی تدابیر


میتھی کو کسی ایسی جگہ لگائیں جہاں صبح چار کھنٹے تک دھوپ رہتی ہو اور دوپہر کو چھائوں آ جاتی ہو۔ اگر میتھی کو پورا دن دھوپ لگتی رہے تو اُس کے پتے جل جاتے ہیں۔

میتھی کو بہت کم مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ میتھی کو ہر روز پانی دیں لیکن کم مقدار میں اور جس گملے میں آپ میتھی لگائیں اُس میں پانی کے اخراج کا اچھا انتظام ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے گملے میں پانی کھڑا رہا تو میتھی کی جڑیں گل جائیں گی اور مختلف قسم کے کیڑے آپ کی میتھی پر حملہ کر دیں گے۔

جب میتھی بڑی ہو جائے تو اُس کو کاٹ لیں لیکن جڑ سے نہ اکھاڑیں کیوں کے جب آپ میتھی کاٹ لیں گے تو نیچے سے اور میتھی کے پتے نکل آئیں گے۔

موسم گرما میں میتی گرمی کی وجہ سے سوکنے شروع ہو جاتی ہے اور اُس کے پھول بھی نکل آتے ہیں۔ آپ ان پھولوں کو اسی طرح پودوں پر لگا رہتے دیں جب وہ سوک جائیں تو اُن کو اتار لیں۔ اُن میں میتھی کے بیج ہوں گے۔ آپ اِن کو کسی شاپر میں محفوظ کر لیں تاکہ آنے والی سردیوں میں پھر اُن کو بویا جا سکے۔

اُمید ہے کہ آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہو گی۔ اِس کو شعیر کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اِس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اب میں آپ سے اجازت چاہوں گا۔ پھر کبھی حاضر ہوں گا کچن گارڈنگ کے کسی اور موضوع کے ساتھ۔ اُس وقت کے لیے خدا حافظ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

[disqus][facebook][blogger][spotim]

MKRdezign

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget